پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل کے لئے تحریک التواء جمع

لاہور(پنجاب پوسٹ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن وقاص محمود نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے ستمبر 2026 کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیلات ایوان میں پیش کرنے کے لیے تحریک التواء جمع کروا دی ہے۔

تحریک التواء کے متن کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے پنجاب حکومت کا جہاز استعمال کیا۔ 17 ستمبر 2026 کو سفری اخراجات کی مد میں 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے جمع کروائے گئے۔ یہ رقم بینک آف پنجاب کے چیک کے ذریعے عمر عباس کے توسط سے جمع کرائی گئی۔

تحریک میں کہا گیا ہے کہ رقم جمع کروانے والے اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں اور نہ ہی اکاؤنٹ ہولڈر کا نام بتایا گیا۔ متن میں یہ بھی نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ باعث تشویش امر یہ ہے کہ وزیراعلیٰ اپنی ڈکلئیر انکم کے تحت یہ سفر افورڈ کر سکتی ہیں یا نہیں۔

تحریک التواء کے مطابق حکومت پنجاب نے آج تک اس جہاز کے بارے میں متضاد جوابات دیے ہیں۔ جہاز چلانے کے لیے دو غیر ملکی پائلٹس بھی رکھے گئے ہیں، جن کی ماہانہ تنخواہ مجموعی طور پر تقریباً 70 ہزار ڈالر بنتی ہے۔

وقاص محمود نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے سرکاری جہاز کے استعمال اور سفری اخراجات کی تفصیلات ایوان میں زیر بحث لانے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے معاملے کو عوامی اہمیت کا حامل اور فوری نوعیت کا قرار دیا ہے۔ تحریک میں سرکاری وسائل کے استعمال، مالیاتی نظم و ضبط اور عوامی خزانے کے تحفظ سے متعلق معاملہ اٹھایا گیا ہے۔

WhatsApp Image 2026 11 07 at 2.11.01 PM

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے