لاہور (پنجاب پوسٹ)لاہور میں ڈولفن اسکواڈ نے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف سنگین مقدمات میں ملوث 5 عادی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان کو داتا دربار، سیکرٹریٹ اور سوڈیوال کے علاقوں سے مشکوک جانتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔ ای پولیس ایپ پر ریکارڈ چیک کرنے سے معلوم ہوا کہ ملزمان چوری، ڈکیتی اور جھپٹا مارنے سمیت متعدد مقدمات میں ملوث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، ڈولفن اسکواڈ نے فیملی کو لوٹنے کی واردات ناکام بنا دی، دو ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان میں نعیم، اظہر، عدنان، کالا اور حیدر شامل ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزمان کے خلاف بالترتیب 43، 18، 14، 13 اور 13 مقدمات درج ہیں۔ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ نواں کوٹ، اسلام پورہ، داتا دربار اور شیرا کوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق جرائم کے خاتمے کے لیے مؤثر حکمت عملی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔











