لاہور، ڈولفن اسکواڈ نے فیملی کو لوٹنے کی واردات ناکام بنا دی، دو ملزمان گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور کے علاقے شفیق آباد میں ڈولفن اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فیملی کو لوٹنے کی کوشش ناکام بنا دی اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان ریحان اور شعیب واردات کے بعد اپنا حلیہ تبدیل کر لیتے تھے، تاہم پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے دو موبائل فون اور مختلف رنگوں کی 9 شرٹس برآمد کر لی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ لاہور، این سی سی آئی اے میں فزیکل ٹیسٹ کے دوران جعل سازی ناکام، اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے 2 افراد گرفتار۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر

ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی تھانہ شاہدرہ میں درج ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب تھی۔ دونوں ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شفیق آباد کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شہریوں اور فیملیز کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق شہر کو اسٹریٹ کرائم سے پاک کرنے کے لیے ڈولفن اسکواڈ اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے