الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا خیر مقدم، جماعت اسلامی پنجاب و اسلام آباد میں بھرپور حصہ لے گی: لیاقت بلوچ

لاہور (پنجاب پوسٹ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوری عمل کی مضبوطی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی عرصہ دراز سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے آئینی، قانونی اور جمہوری جدوجہد کر رہی تھی، اور آج کا فیصلہ اسی مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی اسلام آباد اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے میدان میں اترے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے