رحیم یار خان (پنجاب پوسٹ) پاک فوج کی جانب سے کچے کے علاقے میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔میڈیکل کیمپ میں 300 سے زائد افراد کا مفت میڈیکل چیک اَپ کیا گیا، جن میں مرد، خواتین، بچے اور بزرگ شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں:جیلانی پارک لاہور میں نجی میڈیکل کالج کے تعاون سے فری فزیوتھراپی میڈیکل کیمپ
مریضوں کو طبی معائنہ، ضروری ادویات اور طبی مشاورت کی سہولت بھی فراہم کی گئی، جبکہ ماہر طبی عملے نے لوگوں کی صحت سے متعلق مسائل سنے اور انہیں ضروری رہنمائی فراہم کی۔علاقے کے لوگوں نے فری میڈیکل کیمپ سے بھرپور استفادہ حاصل کیا اور پاک فوج کی لازوال کاوشوں اور قربانیوں کو خوب سراہا۔











