پنجاب کی سڑکوں کی صفائی اب الیکٹرک ٹرک کریں گے ، رنگ روڈ پر آزمائش جاری ،70 کلومیٹر تک سڑکیں کیسے صاف کی جائیں گی ؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور میں سڑکوں کی دھلائی اور صفائی کے لیے پاکستان کا پہلا فل الیکٹرک سوئیپر ٹرک متعارف کروا دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے منصوبے کا افتتاح کیا اور الیکٹرک سوئیپر ٹرک کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کو منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

حکام کے مطابق لاہور رنگ روڈ پر الیکٹرک مکینیکل سوئیپر ٹرک سڑکوں کی صفائی اور دھلائی کے لیے استعمال ہوگا۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ ٹرک پہلی مرتبہ سڑک پر موجود پانی کو بھی جذب کرکے صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد 70 کلومیٹر تک کام کرسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: میاں چنوں: تلمبہ پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم گرفتار

حکام کا کہنا ہے کہ فل الیکٹرک سوئیپر ٹرک کے استعمال سے کاربن کے اخراج میں کمی آئے گی، سڑکوں پر گردوغبار اور شور کی آلودگی کم ہوگی جبکہ ایندھن اور مرمت کے بھاری اخراجات سے بھی نجات ملے گی۔ یہ منصوبہ پنجاب میں جدید اور ماحول دوست صفائی کے نظام کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے