موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں 15ویں بنیادی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد۔ 47 خواتین افسران سمیت 436 افسران نے تربیت مکمل کر لی

شیخوپورہ (پنجاب پوست) موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں 15ویں بنیادی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب، 436 افسران نے تربیت مکمل کر لی، جن میں 47 خواتین افسران بھی شامل ہیں۔
کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی مسرور عالم کولاچی نے پریڈ کا معائنہ کیا، چاک و چوبند دستوں کی سلامی لی اور شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تقریب میں ڈپٹی کمانڈنٹ ظفر علی ملک، ایس پی فیصل اکرم، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور پاس آؤٹ ہونے والے افسران کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔ڈی آئی جی مسرور عالم کولاچی کا کہنا تھا کہ شاہراہوں کو محفوظ بنانا موٹروے پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے، جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا استعمال مؤثر پولیسنگ کے لیے ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں لاام فیشن ویک کا دوسرا روز، پاکستانی فیشن کے رنگا رنگ ملبوسات کی نمائش

انہوں نے کہا کہ ایمانداری، خوش اخلاقی، پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمت موٹروے پولیس کی بنیادی اقدار ہیں، افسران قانون کی منصفانہ عملداری اور عوام کے اعتماد کو یقینی بنائیں۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں فرحت حسین شاہ نے آل راؤنڈ پہلی جبکہ محمد شاہ زیب نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔میمونہ رحمان، حسنین حیدر، شاہ میر پنہار، زبیر احمد اور زاہد حسن نے بھی مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کے اعزازات حاصل کیے۔

ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد شاہ کے مطابق پاس آؤٹ ہونے والے افسران سے توقع ہے کہ وہ اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کی خدمت اور قومی شاہراہوں پر محفوظ سفر کے فروغ کو اپنا شعار بنائیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے