لاہور ہائیکورٹ نے دھوکہ دہی کے ملزم کی نظر ثانی اپیل نمٹا دی، کاٹی گئی سزا کافی قرار

لاہور(پنجاب پوسٹ) لاہور ہائیکورٹ نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے مقدمے میں سزا یافتہ ملزم کی نظر ثانی اپیل پر سماعت کے بعد اپیل نمٹا دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزم جتنی سزا کاٹ چکا ہے وہ کافی ہے، اس لیے باقی ماندہ سزا معاف کر دی گئی۔

جسٹس امجد پرویز نے محمد شہباز کی نظر ثانی اپیل پر سماعت کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔
عدالت کے مطابق ملزم محمد شہباز اب تک 21 ماہ کی سزا کاٹ چکا ہے۔ جیل رپورٹ کے مطابق اس کی 9 ماہ 13 دن کی سزا پہلے ہی معاف کی جا چکی ہے۔ ان تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت نے ملزم کی باقی سزا معاف کرنے کا حکم دیا۔

درخواست گزار کے وکیل چوہدری نصیر کمبوہ ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ محمد شہباز کے خلاف اراضی کا جعلی اقرار نامہ دینے پر دھوکہ دہی اور فراڈ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان کے مطابق ٹرائل کورٹ فیروز والہ نے ملزم کو سزا سنائی، جبکہ ملزم کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں سزا دی گئی۔

وکیل نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ عدالت عالیہ پہلے ہی ملزم کی سزا معطل کر کے ضمانت منظور کر چکی ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ نظر ثانی اپیل منظور کر کے ٹرائل کورٹ کی سزا کالعدم قرار دی جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے