آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ: پاکستان کے عرافات منہاس نامزد

لاہور(پنجاب پوسٹ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اکتوبر 2026 کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز کے لیے مرد و خواتین کیٹیگریز میں نامزد کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ مینز کیٹیگری میں پاکستان کے نوجوان بیٹر عرافات منہاس کا نام بھی شامل ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے تین کھلاڑی نامزد کیے گئے ہیں۔ ان میں پاکستان کے عرافات منہاس، ساؤتھ افریقہ کے مارکو جانسن اور ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ شامل ہیں۔

عرافات منہاس نے پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی گئی سہ ملکی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ان کی عمدہ کارکردگی کے باعث انہیں سیریز کا پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا تھا، اور اب وہ ماہانہ ایوارڈ کی دوڑ میں بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب ویمنز کیٹیگری میں بھی تین کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ ان میں بھارت کی دیپتی شرما، بنگلہ دیش کی سوبھانا مستری اور آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ شامل ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے