سرگودھا (پنجاب پوسٹ) سرگودھا میں تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا، جس میں 8 کالجز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
افتتاحی تقریب کے مہمانانِ خصوصی سیکرٹری بورڈ عروج مبشر چیمہ اور کنٹرولر امتحانات محمد زاہد تھے۔ چیمپئن شپ کا افتتاح کرکٹ شاٹ کھیل کر کیا گیا۔ افتتاحی میچ میں ریڈر کالج سرگودھا نے اقرا گرلز کالج کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ: پاکستان کے عرافات منہاس نامزد
اس موقع پر مہمانانِ خصوصی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خواتین کو یکساں مواقع دینے کا وژن قابلِ تحسین ہے، کھیلوں سے طالبات میں خود اعتمادی اور نظم و ضبط پیدا ہوتا ہے۔










