سرگودھا، کنٹونمنٹ بورڈ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن، ریڈ زون سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں

سرگودھا(پنجاب پوسٹ) کنٹونمنٹ بورڈ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہو گیا۔ ریڈ زون سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔

سرگودھا کنٹونمنٹ بورڈ نے سی ای او مخدوم ارسلان حیدر ہاشمی کی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برکت مارکیٹ میں شہری سے کھانے کے پیسے مانگنے پر کارروائی، ڈی آئی جی آپریشنز کا کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کا اعلان

بلڈنگ کنٹرول سیل اور انفورسمنٹ ٹیموں نے احمد جی ٹاؤن، غفور ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، چک 78 اور باجوہ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے بلڈنگ پلانز کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی۔

سی ای او مخدوم ارسلان حیدر ہاشمی نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، تاکہ تعمیراتی ضوابط کی پاسداری، شہری نظم و ضبط اور قانون کی حکمرانی برقرار رہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے