مدینہ منورہ پر حوثی حملہ ناقابلِ قبول، عالمی ادارے فوری ایکشن لیں: طاہر اشرفی

لاہور(پنجاب پوسٹ)مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ اور مملکت سعودی عرب پر حوثی دہشت گردوں کے حملے کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہیں۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے آج مدینہ منورہ پر ایک بار پھر ہونے والے حوثی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمعرات کی شام کا وقت وہ ہوتا ہے جب مسلمان جوق در جوق اپنے آقا ﷺ کے روضہ اطہر، مسجد نبوی پر حاضری کے لیے آتے ہیں۔ ایسے وقت میں کیا جانے والا یہ حملہ واضح کرتا ہے کہ حوثی دہشت گردوں کا اصل ہدف مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، زائرینِ بیت اللہ الحرام اور مسجد نبوی شریف ہیں۔

حافظ طاہر اشرفی نے مطالبہ کیا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)، اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی ادارے اس معاملے پر فوری ایکشن لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال پر مزید خاموشی جرم کے مترادف ہوگی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ کل جمعہ کے روز پاکستان سمیت پوری دنیا میں خطباتِ جمعہ کے دوران ان حملوں کی مذمت کی جائے گی۔ اس موقع پر مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، یمن اور سعودی عرب کے عوام اور سعودی قیادت سے اظہارِ یکجہتی بھی کیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے