لاہور(پنجاب پوسٹ) لاہور میں نجی بیکری آتشزدگی واقعے پر پنجاب پوسٹ کی نشاندہی کے بعد محکمہ لیبر کا ایکشن، جاں بحق مزدور کے لواحقین کو نجی کمپنی کی جانب سے 18 لاکھ روپے معاوضے کے چیک دے دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ماچھیوال: سکول کے بچوں اور وین ڈرائیور پر تیزاب پھینکنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار
نجی بیکری میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک مزدور جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوئے تھے۔ پنجاب پوسٹ نے جاں بحق مزدور کے لواحقین اور زخمیوں کا معاملہ اٹھایا، جس پر محکمہ لیبر متحرک ہو گیا۔ صوبائی وزیر لیبر منشاء اللہ بٹ نے ڈائریکٹر لیبر ندیم اختر کو ہدایات جاری کیں اور جانبحق ورکر کو پانچ لاکھ کی بجائے زائد معاوضہ کے حوالے سے کہا جس پر نجی کمپنی کی جانب سے جاں بحق مزدور کے اہل خانہ کو 18 لاکھ روپے کے چیک فراہم کر دیے گئے۔













