وہاڑی (پنجاب پوسٹ) ماچھیوال سکول کے بچوں اور وین ڈرائیور پر تیزاب پھینکنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس تھانہ ماچھیوال نے مخبر کی اطلاع پر 557 ای بی نہر کے قریب ملزم کی موجودگی پر ریڈ کیا۔پولیس کو دیکھ کر درخت پر چڑھے ملزم نے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔
پولیس نے ملزم شکیل کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم شکیل اقدامِ قتل، منشیات اور ناجائز اسلحہ سمیت 7 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا۔ایس ایچ او تھانہ ماچھیوال مہر قیصر منظور نے زخمی ملزم کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔













