48واں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس 23 نومبر سے شروع ہوگا، پولیس سروس آف پاکستان کے 30 ایس پیز سمیت 187 افسران شرکت کریں گے

لاہور(پنجاب پوسٹ) 48واں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس (MCMC) رواں ماہ 23 نومبر سے شروع ہوگا، جس میں مختلف کیڈرز کے گریڈ 18 کے 187 افسران شرکت کریں گے۔ اس حوالے سے متعلقہ حکام کی جانب سے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان گروپ کے 30 ایس پیز بھی کورس میں شرکت کریں گے۔ کورس میں شرکت کرنے والے پولیس افسران میں ایس پی ارتضیٰ کمیل، سلمان لیاقت، دانیال احمد جاوید، نوشیروان علی، اخلاق اللہ تارڑ، غیور اختر، مس انعم فریال، حنا نیک بخت، کیپٹن (ر) قاضی علی رضا، ارسلان زاہد، احمد ذونیر چیمہ، حیدر علی اور شاہ میر خالد سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے دونوں بورڈز میں بات چیت جاری

مراسلے میں کورس کے لیے نامزد تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 20 نومبر تک اپنے متعلقہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) کالجز میں رپورٹ کریں تاکہ کورس کے آغاز سے قبل ضروری کارروائی مکمل کی جا سکے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے