لاہور(پنجاب پوسٹ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز سیریز کے شیڈول اور وینیوز پر بات چیت کر رہے ہیں۔حتمی مشاورت کے بعد سیریز کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے دو ٹیسٹ میچز کے لیے نیوزی لینڈ نے فروری مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق رمضان المبارک اور ٹیموں کی مصروفیات کو سامنے رکھ کر شیڈولنگ کی جا رہی ہے نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان سیریز 16 فروری کو ہیملٹن میں ختم ہو گی۔ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 18 مارچ سے ہوگا، 15 مارچ سے ٹیموں کی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔
پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کا کم از کم ایک ٹیسٹ رمضان المبارک میں ہوگا۔












