ایلیٹ فورس کی تربیت کرنے والے فوجی افسران کیلئے دوہری تنخواہ کی منظوری

لاہور(پنجاب پوسٹ)حکومتِ پنجاب نے ایلیٹ فورس میں تربیت فراہم کرنے والے ماسٹر ٹرینرز کو دوہری تنخواہیں دینے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایلیٹ فورس میں پاک فوج سے آنے والے افسران کو اب پنجاب پولیس کی جانب سے بھی تنخواہ ادا کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پاک فوج کے افسران کو پنجاب پولیس سے بھی پاک فوج کے برابر تنخواہیں دینے کی منظوری دی ہے۔ اس سلسلے میں سمری صوبائی کابینہ میں منظوری کے آخری مراحل میں ہے۔

ذرائع کے مطابق خطرناک اشتہاریوں، ڈاکوؤں اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والی ایلیٹ فورس کی تربیت پاک فوج سے آنے والے افسران کرتے ہیں۔ یہ ماسٹر ٹرینرز ایلیٹ فورس کے افسران اور اہلکاروں کو جدید خطوط پر تربیت فراہم کرتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اس وقت ایلیٹ فورس میں پاک فوج کے پانچ افسران پولیس افسران و اہلکاروں کو تربیت دے رہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے