سرگودھا، لفٹینٹ کرنل خالد حسین شہید کی نماز جنازہ ادا، کمشنر ڈویژن اور عسکری حکام کی شرکت

سرگودھا (پنجاب پوسٹ) پاکستان کے ایک اور بیٹے نے جام شہادت نوش کرلیا۔سنہری گراونڈ ڈی بلاک میں لیفٹینٹ کرنل خالد حسین شہید کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ جس میں کمشنر سرگودھا ڈویژن ، عسکری حکام اور سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔

لیفنیننٹ کرنل خالد حسین شہید نے چھبیس فروری کو بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشت گردوں کے خلاف ایک اہم آپریشن کے فرنٹ لائن سے قیادت کی۔شدید زخمی ہونے کے باوجود وہ میدانِ جنگ میں ڈٹے رہے… اور آخری دم تک دشمن کا مقابلہ کرتے رہے۔ زخموں کی شدت کے باعث انہیں سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہو گئے…

شہید کا جسد خاکی آبائی علاقے میں پہنچنے پر سرگودھا کی فضا سوگوار ہو گئی… شہریوں کی بڑی تعداد نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اپنے ہیرو کو خراجِ عقیدت پیش کیا…

سرگودھا میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خاکی راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔جہاں شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ڈی ایچ کیو قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے