لاہور(پنجاب پوسٹ) محکمہ زراعت پنجاب نے صوبے میں کام کرنے والی 29 پیسٹی سائیڈ کمپنیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرتے ہوئے انہیں فعال ڈسٹری بیوٹرز کی فہرست سے خارج کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد متعلقہ کمپنیوں کی مصنوعات کی خرید و فروخت روکنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔
رجسٹریشن منسوخ ہونے والی کمپنیوں میں زین ایگرو کیمیکلز، کینڈور انٹرپرائزز اور گرین کراپس پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔ اسی طرح بائیو ریو انٹرنیشنل، قادری ایگرو ٹریڈرز، انوویٹیو کیمیکلز اور سگما انٹرنیشنل کی رجسٹریشن بھی منسوخ کی گئی ہے۔ سندس فرٹیلائزر اینڈ کیمیکلز، یو اے کیو کیمیکلز انڈسٹریز اور امپیریل ایگرو سائنسز کو بھی ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گنے کی قیمت 700 روپے فی من، کرشنگ سیزن 10 نومبر تک شروع کیا جائے ، کسان اتحاد کا مطالبہ
فہرست میں سوائل فارم سروسز، اسٹار پیسٹی ایگرو انٹرنیشنل اور نایاب فارمنگ کیمیکلز کے نام بھی شامل ہیں۔ کیو اینڈ کیو انٹرنیشنل، فور برادرز فارمز اور ایس جی کراپ سائنسز بھی فہرست سے خارج کی گئی کمپنیوں میں شامل ہیں۔ عنزہ انٹرپرائزز، ایف ایم زیڈ انٹرپرائزز اور اسٹیڈیک ٹیکنالوجی کمرشلائزیشن کارپوریشن آف پاکستان کی رجسٹریشن بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سولوے ایگرو، ایمگل پرائیویٹ لمیٹڈ اور پین پنجاب کیمیکلز کی رجسٹریشن بھی منسوخ ہوئی۔ ایمگل کیمیکلز، آربیکو انٹرنیشنل اور انسٹا کراپ سائنس بھی ڈی لسٹ کمپنیوں میں شامل ہیں۔ افنان کراپ کیئر، خان کراپ کیئر، ایگری ورلڈ کیمیکلز اور ایگری میکس سیڈ اینڈ سائنسز کو بھی فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے۔
محکمہ زراعت نے پیسٹی سائیڈ انسپکٹرز کو مارکیٹ کی کڑی نگرانی کرنے اور ریٹیل سطح پر ان کمپنیوں کی مصنوعات کی فروخت روکنے کا حکم دیا ہے۔دوسری جانب پنجاب پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ڈیلرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی دکانوں اور گوداموں میں موجود اسٹاک فوری طور پر چیک کریں۔
ایسوسی ایشن نے ڈیلرز پر زور دیا ہے کہ ڈی لسٹ کی گئی کمپنیوں کی مصنوعات کی خرید و فروخت سے گریز کیا جائے۔ذرائع کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی، جرمانے اور دکانیں سیل ہونے کا خدشہ ہے۔












