پنجاب کے وزیر لیبر سے برطانوی رکن پارلیمنٹ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پہ تبادلہ خیال

لاہور (پنجاب پوسٹ) صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ کی برطانوی پارلیمنٹ کے لیبر گروپ کے سربراہ ڈیوڈ کرپس سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں محنت کشوں کی فلاح و بہبود، حقوق کے تحفظ اور لیبر سیکٹر سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

ر

صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں محنت کشوں کے لیے کیے جانے والے فلاحی اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں محنت کشوں کی معاشی و سماجی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر لیبر محمد منشاء اللہ بٹ کے مطابق مریم نواز راشن کارڈ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ محنت کشوں کو ہر ماہ 3 ہزار روپے کا راشن فراہم کیا جا رہا ہے۔راشن کارڈ پروگرام کا مقصد محنت کش خاندانوں کو مہنگائی کے اثرات سے ریلیف فراہم کرنا اور ان کی معاشی معاونت کرنا ہے۔

پنجاب سوشل سکیورٹی موبائل ہیلتھ سروسز پروگرام کے ذریعے محنت کشوں کو ان کی دہلیز پر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔صوبائی وزیر لیبر محمد منشاء اللہ بٹ کا کہنا ہے کہ موبائل ہیلتھ سروسز کے ذریعے محنت کشوں کو بنیادی طبی معائنے، لیبارٹری ٹیسٹ، ایکسرے، الٹراساؤنڈ اور ڈینٹل کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

پنجاب سوشل سکیورٹی کے ہسپتالوں اور طبی مراکز کے ذریعے رجسٹرڈ محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔فیکٹریوں اور صنعتی اداروں میں لیبر قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

محنت کشوں کے حقوق، اجرت، تحفظ اور بہتر کام کے ماحول کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اقدامات جاری ہیں۔ورکرز ویلفئیر فنڈز کے تحت محنت کشوں کے بچوں کو جدید تقاضوں کے مطابق بالکل مفت تعلیم دی جا رہی ہے۔ملاقات میں سید مشتاق حسین شاہ ممبر گورننگ باڈی پیسی اور محمد حسین وٹو بھی موجود تھے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے