لاہور (پنجاب پوسٹ) ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب افتخار علی سہو نے نیشنل پاپولیشن کونسل کے وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جس نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا ڈیکلریشن منظور کیا۔
ممبر پاپولیشن پلاننگ کمیشن ڈاکٹر شبانہ حیدر نے وفد کی قیادت کی، آبادی کے امور پر تفصیلی پریزنٹیشن دی
ایڈیشنل چیف سیکریٹری افتخار علی سہو کا کہنا تھا کہ بڑھتی آبادی کو قومی اثاثہ بنانے کے لیے معیاری تعلیم، فنی تربیت اور روزگار کے مواقع ضروری ہیں۔آبادی کا مسئلہ بنیادی اہمیت کا حامل ہے، اس پر جتنی توجہ دی جائے کم ہے۔
آبادی میں بے قابو اضافے کو روکنے کے بغیر دیگر مسائل کا حل ممکن نہیں،آبادی کی فلاح و بہبود اور اسے بامقصد بنانے کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔نیشنل پاپولیشن کونسل سے رابطے کے لیے صحت اور تعلیم کے محکمے فوری فوکل پرسن نامزد کریں
آبادی سے متعلق مؤثر پالیسی سازی کے لیے وفاقی و صوبائی اداروں میں ڈیٹا شیئرنگ اور ہم آہنگی ضروری ہے۔ملاقات میں آبادی کے بڑھتے رجحانات اور پالیسی سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سیکریٹری صحت ڈاکٹر نادیہ ثاقب، ڈپٹی سیکریٹری اسٹاف حرا یوسف اور دیگر افسران بھی موجود تھے










