پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کی تحریک کا ثمر، جاوید قصوری

لاہور (پنجاب پوسٹ) امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب جاوید قصوری کہتے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کی تحریک کا ثمر ہے۔اگر حکومت پیٹرولیم کو مرحلہ وار بھی ختم کرئے گی تو ٹھیک ورنہ ہم اپنا لانگ مارچ ملتان سے دوبارہ شروع کریں گے۔پنجاب حکومت کسانوں کو پیکجز کی بجائے براہ راست ریلیف دے۔

منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے افس میں دیگر پارٹی رہنماؤں اور کسان رہنما کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب جاوید قصوری کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی پیٹرولیم ریفائنری کے منافع کے حوالے سے آگاہی کے سلسلے میں حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر رہی ہے۔

ہمارا مطالبہ واضع ہے کہ پیٹرولیم لیوی کو ختم کیا جائے چاہے مرحلہ وار ہی ختم کریں۔اگر ایسا نہ کیا تو جماعت اسلامی اپنا لانگ مارچ ملتان سے دوبارہ شروع کرئے گی۔انہوں نے پنجاب حکومت کی زرعی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مختلف پیکجز کی بجائے عوام کو براہ راست ریلیف دے۔گنے کی قیمت سات سو روپے فی من مقرر کرئے اور کرشنگ سیزن کو دس نومبر سے شروع کرئے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے