گورنر پنجاب کی میجر جنرل راشد محمود (مرحوم) کے گھر والوں سے اظہار افسوس

لاہور (پنجاب پوسٹ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی میجر جنرل راشد محمود (مرحوم) کے گھر والوں سے اظہار افسوسکے لیے نن کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

گورنر پنجاب نے مرحوم کے لواحقین والد اور بچوں کو گلے لگاکر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔گورنرسردار سلیم حیدر خان نے مرحوم کے بچوں کو پاس بٹھا کر پیار کیا اور دلاسہ دیا۔

میجر جنرل راشد محمود کے والد اپنے مرحوم بیٹے کی ملک کے لئے خدمات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ میجر جنرل راشد محمود کی اچانک وفات سے دل افسردہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے وزیر لیبر سے برطانوی رکن پارلیمنٹ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پہ تبادلہ خیال

مرحوم ایک فرض شناش اور ایماندار آفسر تھے۔ میجر جنرل راشد محمود (مرحوم) کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج اور ملک کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

گورنر ہاؤس کے دروازے مرحوم کے لواحقین کے لئے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔میجر جنرل راشد مرحوم کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پاک فوج کے افسران اور جوان ملک کی خدمت کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔

میجر جنرل راشد محمود(مرحوم) پاک فوج کے سینئر آفسر اور کراچی لاجسٹکس ایریا کے کمانڈر کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے