لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب کی ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز میں گریڈ ایک سے چار کی 2 ہزار خالی آسامیاں ختم کر دی گئیں۔محکمہ خزانہ پنجاب نے خالی آسامیوں کے خاتمے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔چوکیدار اور سکیورٹی گارڈ کی 770 خالی آسامیاں ختم ہو گئیں۔
نائب قاصد کی 705 خالی اسامیاں بھی ختم کر دی گئیں۔درجہ چہارم کی 346 اور مالی کی 179 خالی آسامیاں ختم کر دی۔ضلع لاہور میں مجموعی طور پر 58 خالی آسامیاں ختم کر دی گئیں۔
لاہور میں چوکیدار اور سکیورٹی گارڈ کی 26 آسامیاں ختم کر دی گئیں۔لاہور میں نائب قاصد کی 25 خالی اسامیاں ختم کر دی گئیں۔لاہور میں مالی کی 4 اور درجہ چہارم کی 3 آسامیاں بھی ختم ہو گئیں۔
سرکاری خزانے پر بڑھتا بوجھ کم کرنا فیصلے کا مقصد قرار دیا گیا۔موجودہ عملے کے مؤثر استعمال کے لیے خالی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔متعلقہ حکام کو آسامیاں بجٹ بکس سے خارج کرنے کی ہدایت کی۔آسامیوں کے خاتمے سے متعلق تصدیقی سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔












