رائیونڈ تبلیغی اجتماع سے قبل سیکورٹی کے کیا انتظامات کئے گئے ہیں؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے پر 3 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہیں۔ 3 ایس پیز، 10 ڈی ایس پیز، 37 ایس ایچ اوز اور 214 اپر سب آرڈینیٹس سکیورٹی ڈیوٹی پر مامورہیں۔

ترجمان لاہور پولیس نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ایک ہزار سے زائد ٹریفک پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے ہیں۔شرکاء کی سہولت کے لئے 14 مقامات پرپولیس کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔پنڈال میں 3داخلی راستے اور27ناکے لگائے گئے ہیں۔

تبلیغی اجتماع کا پہلا سیشن5سے 8نومبر تک جاری رہے گا۔رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے لئے بھر پور سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرپشن الزامات اور گرفتاریاں، ڈی سی خانیوال کیس میں اب تک ہم کیا جانتے ہیں؟

بلال صدیق کمیانہ نے دعوع کیا ہے کہ سکیورٹی کیمروں کی مدد سے اجتماع اور اطراف کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جا رہی ہے۔ سپروائزری افسران اجتماع کے منتظمین سے مسلسل رابطے میں رہیں۔ٹریفک پولیس پارکنگ اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے۔

اجتماع میں آنے والے ہر فرد کی موثر چیکنگ یقینی بنائی جائے گی اور سکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔تمام ڈیوٹی پوائنٹس پر پولیس افسران و اہلکار پوری طرح چوکس رہیں گی۔

بلال صدیق کمیانہ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹیمیں اجتماع کے اطراف کی آبادیوں میں سرچ و کومبنگ آپریشنز جاری رکھیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے