خاتون پولیو ورکر پر سانپ پھینک کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج

لاہور(پنجاب پوسٹ) سندر پولیس نے انسدادِ پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور خاتون ورکر کو ہراساں کرنے اور ان پر سانپ پھینکنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت مشتاق کے نام سے ہوئی ہے جو پیشہ ور مداری ہے۔

ملزم نے دوران ڈیوٹی خاتون پولیو ورکر پر مبینہ طور پر کالا سانپ پھینکا اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی جیلوں میں گنجائش سے 85 فیصد زائد قیدی، تعداد 72 ہزار سے تجاوز کر گئی

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے فوری کارروائی کی اور ملزم کے خلاف پولیو ورکر سے بدسلوکی اور سرکاری امور میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ پولیو مہم میں مصروف عمل ورکرز کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ فیلڈ میں کام کرنے والی پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے اور ان کے فرائض میں رکاوٹ ڈالنے یا انہیں ہراساں کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے