لاہور (پنجاب پوسٹ) ترجمان ریسکیو پنجاب کے مطابق سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ریسکیو ہیڈکوارٹر میں جانبحق ریسکیور کی فیملیز سے خصوصی ملاقات ہوئی۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے فیملیز اور بچوں کی خیریت دریافت کی۔

ریسکیور کی فیملیز کو 19.5 ملین مالی معاونت اور OSD سیث پر بھرتی کے آرڈر دئیے گے۔ریسکیور کے اہل خانہ کو حکومتی قوانین کے مطابق مالی معاونت اور OSD پوسٹ دی گئی ہے۔سیکریٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا ہے کہ جانبحق ریسکیور کی فیملیز کی نگہداشت پنجاب ایمرجنسی سروس کی ذمہ داری ہے۔”ریسکیو فیملی” اپنے لوگوں اور انکے اہل خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور کنکریٹ کے جنگل کو ہریالی میں کیسے بدلا جارہا ہے؟ پی ایچ اے کا منصوبہ سامنے آگیا
ترجمان ریسکیو کے مطابق ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیور کی فیملیز کو تمام ممکنہ امداد و نگہداشت کی ہدایات کی۔2 ریسکیور روڈ ایکسیڈنٹ اور 3 مختلف وجوہات کے باعث جانبحق ہوئے تھے۔











