لاہور کنکریٹ کے جنگل کو ہریالی میں کیسے بدلا جارہا ہے؟ پی ایچ اے کا منصوبہ سامنے آگیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) ایم ڈی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید کے مطابق شنگھائی روڈ لاہور پر نئی گرین بیلٹ کی ڈویلپمنٹ شروع ہو گئی۔فیروزپور روڈ لنک تا کماہاں موٹروے نئی گرین بیلٹ 3.3 کلومیٹر طویل ہوگی۔شنگھائی روڈ گرین بیلٹ 12 فٹ چوڑی ہے۔گرین بیلٹ پر 2 ہزار مقامی درخت لگائے جائیں گے۔درختوں میں سکھ چین، ارجن، ٹرمینلیا، تبوبیا، کچنار شامل ہیں۔

ایم ڈی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید کا کہنا ہے کہ گرین بیلٹ پر خوبصورت گھاس اور مقامی پھول بھی لگائے جائیں گے۔نئی گرین بیلٹ علاقے میں ماحول کی بہتری کا باعث ہوگی۔سرسبز لاہور وژن کے تحت گرین بیلٹس کی دیکھ بھال اور ڈویلپمنٹ کا سلسلہ جاری۔پی ایچ اے شہریوں کو سرسبز ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔شہری گرین بیلٹس اور پودوں کی حفاظت کے لیے ساتھ دیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے