لاہور(پنجاب پوسٹ) لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر کے سینئر سول ججز کو ایڈیشنل سیشن جج کے عہدوں پر ترقی دینے کا فیصلہ کر لیا۔ ترقی کے لیے 93 سینئر سول ججز کی مجوزہ فہرست تیار کر کے سکیورٹی اداروں کو بھجوا دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ترقی دینے سے قبل تمام نامزد ججز کی سکیورٹی کلیئرنس رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ سکیورٹی ادارے ججز کی کارکردگی اور کنڈکٹ سے متعلق اپنی رپورٹس مرتب کر کے لاہور ہائیکورٹ کو فراہم کریں گے۔ سکیورٹی اداروں کی رپورٹس موصول ہونے کے بعد ججز کی ترقیوں سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کنکریٹ کے جنگل کو ہریالی میں کیسے بدلا جارہا ہے؟ پی ایچ اے کا منصوبہ سامنے آگیا
مجوزہ فہرست میں سینئر سول جج شیخوپورہ عبد الکریم، محمد کاشف، عثمان شبیر، ملک عظمت اللہ اعوان، محمد جواد عالم قریشی، محمد امین شہزاد، محمد مظہر، نذر عباس گوندل اور شاہد نواز کھچی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ فیض احمد رانجھا، محمد سلیم شیخ، شہزاد احسان بٹ، محمد نوازش خان چوہدری، محمد عنایت گوندل، عبد الستار بوسال، برکت علی، شبیر حسین، جاوید اقبال، عامر منظور، محمد شہباز اور حسنین عباس کاظمی سمیت دیگر ججز کے نام بھی مجوزہ فہرست میں شامل ہیں۔












