پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا میڈیکل ایمرجنسی میں شہریوں کی سہولت کیلئے ایک اور اہم اقدام

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا میڈیکل ایمرجنسی میں شہریوں کی سہولت کیلئے ایک اور اہم اقدام اٹھا لیا گیا۔لاہور سمیت پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں سیف سٹی ایمرجنسی پینک بٹنز کی تنصیب کا آغاز کیا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ہسپتالوں میں ایمرجنسی QR پینک بٹنز مرحلہ وار نصب کیے جا رہے ہیں۔

images 2026 10 31T132153.505

شہری ہسپتال میں نصب پینک بٹن اسکین کر کے براہِ راست سیف سٹی سے رابطہ کر سکیں گے۔پینک بٹن اسکین کرنے پر متعلقہ ہسپتال کی تفصیلات شہری کے موبائل فون پر ظاہر ہوں گی۔شہری موبائل نمبر درج کرکے 15 پر کال، لائیو چیٹ یا ویڈیو کال کے ذریعے ورچوئل بلڈ بینک سے رابطہ کر سکیں گے۔سکین کرنے پر سیف سٹی ٹیم ضرورت مند مریضوں کو مطلوبہ بلڈ گروپ کے ڈونرز سے منسلک کرے گی۔

شہری دیگر ہنگامی صورتحال میں بھی پینک بٹن اسکین کرکے سیف سٹی سے مدد طلب کر سکیں گے۔منصوبے کے تحت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں QR ایمرجنسی پینک بٹنز نصب کیے جائیں گے۔ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ کیو آر پینک بٹنز کی تنصیب سے شہریوں کو طبی ہنگامی صورتحال میں مدد کیلئے رابطے کا آسان اور جدید ذریعہ میسر آئے گا۔شہری خون کی ضرورت یا ابتدائی طبی امداد سے متعلق رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے 4 بھی دبا سکتے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے