"جماعت اسلامی جیت گئی”حکومت مرحلہ وار پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کرنے پر رضامند

لاہور (پنجاب پوسٹ) پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کے خاتمے اور عوام کو مزید ریلیف فراہمی کے معاملے پر حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان حتمی معاہدے کا مسودہ آج تیار کیا جائے گا۔

حکومت اور جماعت اسلامی کی کمیٹیوں کا اجلاس آج اسلام آباد ہو گا۔ ذرائع کے مطابق دونوں کمیٹیاں پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کے مرحلہ وار خاتمے کے حوالے سے معاہدے کا مسودہ تیار کریں گی۔ جبکہ حتمی مسودےکی منظوری حکومتی اور جماعت اسلامی کی قیادت دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا حیدر اسٹیڈیم کا دورہ، مرمت و بحالی کا کام فوری شروع کرنے اور مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

ذرائع کے مطابق حکومت پیٹرولیم پر لیوی کے مرحلہ وار خاتمے پر رضامند ہے۔ حکومت نے ایک ہزار سی سی گاڑیوں پر ریلیف دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے حکومت زرعی شعبے میں ریلیف دینے پر بھی رضامند ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے