پنجاب ریونیو اتھارٹی کا نئے کاروبار کی رجسٹریشن اور ای آئی ایم ایس تنصیب مہم تیز کرنے کا فیصلہ

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے نئے کاروباروں کی رجسٹریشن اور ای آئی ایم ایس کی تنصیب کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت لاہور اور راولپنڈی کمشنریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں 14 سیکٹرز میں ای آئی ایم ایس کی تنصیب بڑھانے کے لیے متعلقہ افسران کو اہداف تفویض کیے گئے۔

اجلاس میں تمام کمشنریٹس کو نئی سروسز کی نشاندہی اور انہیں ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے لیے حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی گئی، جبکہ کاروباری اداروں کی رجسٹریشن میں اضافے اور ای آئی ایم ایس کی تنصیب کے لیے انفورسمنٹ ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آپ ہی اصل ہیروز ہیں، محسن نقوی کا کشمیر چوک انڈرپاس کے ورکرز کو خراج تحسین

چیئرمین پی آر اے نے زیر التواء ٹیکس کیسز کی مؤثر نگرانی اور بروقت ریکوری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کے تعاون سے کاروباروں کو ای آئی ایم ایس سے منسلک کرنے کا عمل تیز کیا جائے۔

معظم اقبال سپرا کا کہنا تھا کہ ای آئی ایم ایس کی تنصیب کے باوجود ریکارڈ میں خردبرد کرنے والوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی، جبکہ جعلی رسیدیں جاری کرنے والے بزنس آپریٹرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان پر ٹیکس سرچارج بھی عائد ہوگا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے