چونیاں: جعلی اور نشہ آور ادویات کے خلاف ڈرگ کنٹرول ٹیم کا بڑا کریک ڈاؤن

چونیاں(پنجاب پوسٹ)چونیاں میں جعلی اور نشہ آور ادویات کے خلاف ڈرگ کنٹرول ٹیم نے بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے نجی فارمیسی پر چھاپہ مارا اور بھاری مقدار میں نارکوٹک اور نشہ آور ادویات برآمد کی۔

ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر بلال یاسین اور ڈرگ انسپکٹر لئیق الرحمن خان نے کارروائی کرتے ہوئے چھاپے کے دوران مبینہ جعلی اینٹی ڈاٹ انجکشن بھی قبضے میں لے لیا، برآمد شدہ ادویات کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی او لاہور کا کمشنر کو مراسلہ: 27 زیر تعمیر منصوبوں میں سے 9 مقامات پر ایس او پیز کی خلاف ورزی، سموگ اور ٹریفک جام کا خدشہ

حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ادویات کی سپلائی میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور جعلی، غیر معیاری اور نشہ آور ادویات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم برقرار رکھا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے