سیالکوٹ (پنجاب پوسٹ) ٹک ٹاکر پتلو کی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ پر حکومت پنجاب کو قانونی نوٹس ارسال کر دیا گیا۔قانونی نوٹس جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے بھجوایا گیا۔نوٹس گورنر، وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر حکام کو ارسال کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں:مسٹر پتلو کی شادی میں بھگڈر کا معاملہ پنجاب اسمبلی پہنچ گیا ، توجہ دلاؤ نوٹس
متن کے مطابق مسٹر پتلو کی تقریب میں گاڑی اور موٹر سائیکلوں کے انعامات کا لالچ دیا گیا تھا۔ہزاروں افراد جمع ہوئے لیکن سیکیورٹی اور ہجوم کو کنٹرول کرنے کا کوئی انتظام نہیں تھا۔پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے باوجود اتنے بڑے عوام کے اجتماع کی اجازت کیسے دی گئی۔انتظامیہ اور پولیس کی غفلت کے باعث انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔
متن میں بتایا گیا ہر کہ واقعے کی آزادانہ تحقیقات کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے جج پر مشتمل جوڈیشل ٹریبیونل قائم کیاجائے۔سی سی ٹی وی فوٹیج، ڈرون ریکارڈنگز اور تمام قانونی دستاویزات کو فوری محفوظ کیاجائے۔مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں لاہور ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی جائے گی۔










