سیالکوٹ (پنجاب پوسٹ)ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی شادی میں بھگدڑ کے معاملے پر اپوزیشن رکن ندیم قریشی نے پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروا دیا
توجہ دلائو نوٹس کے مطابق 31 اکتوبر 2026 کو ٹک ٹاکر عنصر محمود المعروف مسٹر پٹلو کی شادی کے سلسلہ میں فراز سٹیڈیم ڈسکہ روڈ سیالکوٹ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا،
شادی کی تقریب میں انعامات کی تقسیم کے اعلان کے موقع پر رش بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے بھگدڑ مچنے سے بڈھا گورائیہ کا رہائشی ایک شخص ہلاک ہو گیا اور 18 افراد زخمی ہوئے،
توجہ دلائو نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کیا اس پروگرام کی مقامی انتظامیہ سے اجازت طلب کی گئی تھی؟
اگر جواب ہاں ہے تو میزبان کے ساتھ انتظامیہ نے مل کر کیا ایس او پیز طے کیے تھے؟ مکمل تفصیل فراہم کی جائے
اس واقعہ کی ایف آئی آر تھانہ موترہ سیالکوٹ میں مورخہ یکم نومبر 2026 کو درج ہوئی، اس وقوعہ میں ملوث اب تک کتنے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔
ندیم قریشی نے توجہ دلائو نوٹس میں سوا پول کیا ہے کہ کیس کی اب تک کی مکمل تفتیش سے ایوان کو آگاہ فرمایا جائے،











