سیف سٹی نیکسٹ جن سیفٹی ایپ کی بروقت کارروائی، قصور کے 26 سالہ نوجوان کی جان بچا لی

قصور (پنجاب پوسٹ) قصور کے 26 سالہ نوجوان نے خود کو کمرے میں بند کر کے خودکشی کی کوشش کی۔نوجوان نے خود کو زخمی کرنے کے بعد نیکسٹ جن سیفٹی ایپ پر ایمرجنسی الرٹ بٹن دبایا،ایمرجنسی الرٹ اور زخمی نوجوان کی تصویر ملتے ہی سیف سٹی ٹیم نے فوری کارروائی شروع کر دی۔

سیف سٹی آفیسر نے نوجوان سے فوری رابطہ کرکے مسلسل بات چیت جاری رکھی اور نوجوان کو کمرے کا دروازہ کھولنے اور اہلِ خانہ کو آگاہ کرنے پر آمادہ کرتا رہا اور ساتھ ہی متعلقہ پولیس اور ریسکیو کو الرٹ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب بھر میں دیوالی کی رنگا رنگ تقریبات، رحیم یار خان میں 4 اور لاہور میں 6 نومبر کو خصوصی پروگرام ہوں گے

متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی نوجوان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔نوجوان اور اس کے بھائی نے بروقت مدد فراہم کرنے پر سیف سٹی ٹیم کا شکریہ ادا کیا،

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق نیکسٹ جن سیفٹی ایپ کا بروقت ایمرجنسی الرٹ ایک قیمتی انسانی جان بچانے کا ذریعہ بنا، اور ساتھ ہی انہوں نے ہدایت کی کہ شہری ذہنی دباؤ، پریشانی کی صورت میں 15 پر کال کرکے 7 دبائیں یا نیکسٹ جن سیفٹی ایپ استعمال کریں،

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے