پنجاب پولیس کی منظم گروہوں کے خلاف بڑی کارروائیاں، رواں سال 3141 گینگز کے 11 ہزار سے زائد کارندے گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبہ بھر میں منظم گروہوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور طریقے سے سرگرم عمل ہے۔ صوبے بھر میں جاری کارروائیوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کا گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران لاہور سمیت پورے صوبے سے 3141 گینگز کے 11 ہزار 704 کارندوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی پولیس کی کارروائیاں نمایاں رہیں، جہاں رواں سال 1999 گینگز کے 4538 کارندے گرفتار کیے گئے۔ لاہور سے گرفتار ملزمان کے قبضے سے 54 کروڑ 71 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب عبدالکریم نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشنز کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور منظم گروہوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے