جان لیوا حادثات پر لاہور ٹریفک پولیس کا وار: 19 فیصد کمی، اکتوبر سال کا سب سے کم خونریز مہینہ بن گیا!

لاہور (پنجاب پوسٹ)لاہور ٹریفک پولیس کی سخت انفورسمنٹ اور مؤثر نگرانی کے نتیجے میں شہر میں جان لیوا ٹریفک حادثات میں 19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ترجمان لاہور ٹریفک پولیس کے مطابق ماہ اکتوبر رواں سال کا سب سے کم جان لیوا حادثات والا مہینہ رہا، جس میں مجموعی طور پر 17 جان لیوا حادثات رپورٹ ہوئے۔

ترجمان کے مطابق اکتوبر کے دوران دو بڑے حادثات پیش آئے، جن میں 07 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ ان حادثات کے بعد جان لیوا حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گئے۔

ٹریفک پولیس نے رات کے وقت شہر کے تمام داخلی ناکہ جات پر ہیوی ٹریفک اور ڈرائیورز کی سخت چیکنگ کا آغاز کیا۔ ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیورز کا ڈیٹا، کوائف اور لائسنس چیک کرنے کے بعد ہی انہیں شہر میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ اس کے ساتھ حادثات کی روک تھام کے لیے رات کے اوقات میں ٹریفک پولیس کی پٹرولنگ میں بھی اضافہ کیا گیا۔

بغیر ترپال ریت اور مٹی لانے والی گاڑیوں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی گئی اور 03 ہزار ٹرالیوں کو شہر میں داخلے سے روک دیا گیا۔سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ بغیر ہیلمٹ اور تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ نہ صرف مین بلیوارڈ روڈ بلکہ شاپنگ مالز کی بیسمنٹ میں ڈرفٹنگ کرنے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج کروائے گئے۔سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان کا تحفظ لاہور ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے