گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بلدیاتی انتخابات کی مہم میں سرگرم، لاہور میں پیپلزپارٹی کے پہلے بلدیاتی کنونشن میں شرکت

لاہور (پنجاب پوسٹ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان پیپلزپارٹی کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں لاہور کی گلی محلوں میں نکل آئے اور پارٹی کے بلدیاتی کنونشن میں شرکت کی۔ پیپلزپارٹی لاہور کی جانب سے ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے لاہور میں پہلا بلدیاتی کنونشن منعقد کرنے پر پیپلزپارٹی لاہور کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات کے لیے بھرپور طور پر تیار ہے، تاہم انہیں خدشہ ہے کہ پارٹی کا جوش و جذبہ دیکھ کر پنجاب حکومت کہیں بلدیاتی انتخابات مؤخر نہ کر دے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کی سیاست میں گنجائش موجود ہے اور لوگ نئے چہرے دیکھنا چاہتے ہیں۔مہنگائی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے لوگ روٹی کو ترس رہے ہیں۔

ان کے مطابق آج عوام اپنے بچوں کی فیس اور مکان کا کرایہ ادا کرنے کی سکت بھی نہیں رکھتے۔سردار سلیم حیدر خان نے پیش گوئی کی کہ آصف علی زرداری کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں گے اور بلدیاتی انتخابات اس کی بنیاد بنیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے