سرائے عالمگیر:دودھ گرم کرنا مہنگا پڑ گیا، چولہا جلاتے ہی دھماکہ، ایک ہی خاندان کے تین افراد زخمی

سرائے عالمگیر: ( پنجاب پوسٹ ) تھانہ بولانی کے علاقے پنڈ عزیز میں کچن کے اندر گیس پائپ لیکج کے باعث آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت ایک ہی گھر کے تین افراد شدید جھلس گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دودھ گرم کرنے کے لیے چولہا جلانے کی کوشش جان لیوا ثابت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلی مریم نواز کی ریڈ لائن پھر سے کراس خواتین اور بچے غیر محفوظ، لاہور کے مختلف تھانوں میں زیادتی کے مقدمات درج

ریسکیو حکام کے مطابق گھر کے کچن میں گیس پائپ سے لیکج ہو رہی تھی۔ دودھ گرم کرنے کے لیے جیسے ہی چولہا جلایا گیا، آگ اچانک بھڑک اٹھی اور لمحوں میں کچن میں موجود افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں تین افراد مجموعی طور پر شدید جھلسے ہیں۔ زخمیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  • 25 سالہ ذہین فاطمہ: 80 فیصد تک جھلس گئیں
  • 38 سالہ تصور حسین: 40 فیصد تک جھلس گئے
  • 35 سالہ صائمہ نورین: 30 فیصد تک جھلس گئیں

ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے