وزیر اعلی مریم نواز کی ریڈ لائن پھر سے کراس خواتین اور بچے غیر محفوظ، لاہور کے مختلف تھانوں میں زیادتی کے مقدمات درج

لاہور: شہر میں خواتین اور کم سن بچوں کے خلاف جنسی تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی جانب سے کرائم میٹنگز کے باوجود پولیس افسران کی کارکردگی میں بہتری نظر نہیں آ رہی۔ مختلف تھانوں میں ایک ہی دن میں سات مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق گرین ٹاؤن کے علاقے میں ملزم دانش نے بیوی خاتون (م) کو شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

شاہدرہ کے علاقے میں ملزم جنید عرف ڈھڈا کے خلاف طلاق یافتہ چار بچوں کی ماں (ص) سے جنسی زیادتی کی کوشش اور تشدد کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مناواں کے علاقے میں دو الگ الگ واقعات سامنے آئے ہیں:ملزم نوید کے خلاف شادی شدہ خاتون سے جنسی زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج، ملزم عمران کے خلاف بھی شادی شدہ خاتون سے زیادتی کی کوشش کی ایف آئی آر درج، شالیمار: ملزم ذوہیب کے خلاف 6 سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کی ایف آئی آر درج

باٹا پور کے علاقے میں ملزم علی رضا کے خلاف اپنی سالی (ا) سے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ان واقعات نے شہریوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطحی اجلاسوں کے باوجود نچلی سطح پر پولیس کی کارکردگی میں بہتری نہیں آئی اور خواتین و بچوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے