قصور (پنجاب پوسٹ) تھانہ شیخم کی حدود میں فائرنگ مسلح ملزمان نے دونوں بھائیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔جس کے نتیجے میں ابوبکر اور ابوہریرہ گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں ابوبکر کے دائیں کولہے جبکہ ابوہریرہ کی دائیں ٹانگ پر گولی لگی۔دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے شہریوں نے ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور شہریوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جائے۔










