ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) میلہ شاہ کوٹ 2026 کے کروڑوں روپے کے ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کا معاملہ سامنے آگیا۔میلہ شاہ کوٹ کے تفریحی ٹیکس، تہہ بازاری اور دیگر ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا۔ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سعید احمد خان لاہور سے شاہ کوٹ پہنچ گئے۔

ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سعید احمد خان کے مطابق میلہ شاہ کوٹ کے ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کی مکمل شفاف انکوائری ہوگی۔انکوائری کی فائنڈنگز میڈیا کے سامنے پیش کی جائیں گی۔چیف وہپ پنجاب اسمبلی رانا محمد ارشد کی جانب سے معاملہ اٹھائے جانے کے بعد اہم پیش رفت کی گئی۔










