ملتان(پنجاب پوسٹ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پیسک ہاؤس میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب کی مختلف انڈسٹریل اسٹیٹس میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت، صنعتی انفراسٹرکچر کی بہتری اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ کی توسیع کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں چیئرمین پیڈمک شہزاد اعظم، سی او او علی معظم، چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ نعمان کبیر، چیئرمین سندر انڈسٹریل اسٹیٹ احمد خان، چیئرمین ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ بختاور تنویر شیخ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سی سی ڈی نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پانچ سالہ گمشدہ بچی دو گھنٹے میں کیسے تلاش کر لی؟
صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے کہا کہ گزشتہ اڑھائی سال کے دوران پنجاب بھر کے صنعتی مراکز میں اربوں روپے کی لاگت سے صنعتی انفراسٹرکچر بہتر بنایا گیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے انڈسٹریل اسٹیٹس کے حوالے سے نئی صنعتی پالیسی کی بھی منظوری دی ہے۔ سازگار صنعتی ماحول کے باعث پنجاب ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کے لیے ترجیح بن چکا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے۔
صوبائی وزیر نے صنعتی فضلے کی آلودگی روکنے کے لیے انڈسٹریل ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب یقینی بنانے اور پلانٹ نہ لگانے والی صنعتوں کو نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ نسلوں کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنا مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ میں سیوریج سسٹم کی بہتری کا کام جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: انسدادِ گداگری مہم میں تیزی، اکتوبر کے دوران 631 پیشہ ور گداگر گرفتار
اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ میں 406 ملین روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام مکمل کیے گئے ہیں۔ چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ بختاور تنویر شیخ کے مطابق ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ 100 فیصد کالونائز ہو چکی ہے اور صنعتی ضروریات کے پیش نظر اس کی توسیع ناگزیر ہو گئی ہے۔
چیئرمین قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ نعمان کبیر نے بتایا کہ 565 ایکڑ پر محیط قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ بھی 100 فیصد کالونائز ہو چکی ہے، جہاں قائم صنعتوں سے 80 ہزار افراد کا روزگار وابستہ ہے۔ انہوں نے گزشتہ اڑھائی سال کے دوران مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں سے بھی آگاہ کیا، جبکہ چیئرمین سندر انڈسٹریل اسٹیٹ احمد خان نے جاری ترقیاتی کاموں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ د











