لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور کے علاقہ تھانہ کوٹ لکھپت میں عشق معشوقی کے چکر میں اپنے ہی گھر سے تین کروڑ 80 لاکھ کی چوری کی واردات کا واقعہ پیش ایا ہے تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ علی رحمان نامی شخص نے تھانہ کوٹ لکھپت میں میں اپنے بیٹے عمان اس کی معشوقہ فاطمہ اور فاطمہ کے والدین کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کروایا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق علی رحمانتھانہ کوٹ لکھپت نے گھر میں 70 تولے سونا جس کی مالیت تین کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے گھر میں چھپا کر رکھا تھا۔ تاہم ایک روز جب میاں بیوی نے گھر میں رکھا سونا چیک کیا تو پتہ چلا کہ تمام کا تمام سونا غائب ہو چکا ہے۔ جس پر گھر والوں نے اپنے بیٹے عمان سے پوچھ گچھ کی تو اس نے تمام کہانی کھول دی۔
ایف ائی ار کے مطابق ملزم ایک لڑکی فاطمہ سے عشق کرتا تھا جس کا پتہ اس لڑکی کے گھر والوں کو چلا تو انہوں نے لڑکے سے کہا کہ وہ گھر سے سونا اور قیمتی سامان لے کر ائے جس پر عمان نے گھر سے آہستہ آہستہ سونا نکال کر لڑکی کے اہل خانہ کو دینا شروع کر دیا جو اسے لاہور اور قصور کے علاقوں میں فروخت کرتے رہے تین کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کے سونے میں سے 80 لاکھ روپے عمان کو واپس کر دئیے گئے جبکہ تین کروڑ روپے وہ فیملی خود ہڑپ کر گئی۔ پنچایت اور گواہوں کے سامنے یہ واردات قبول ہونے کے بعد جب رقم واپس نہ ملی تو شہری نے تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا۔











