لاہور میں آٹے کا بحران سر اٹھانے لگا، آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کی وزیر خوراک سلمیٰ بٹ سے ملاقات

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) لاہور میں آٹے کا بحران سر اٹھانے لگا ہے۔ اس صورتحال پر لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر خوراک پنجاب سلمیٰ بٹ سے ملاقات کی اور آٹے کی فراہمی میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔

وفد کی قیادت ایسوسی ایشن کے صدر محمد احمد بٹ نے کی، جبکہ نائب صدر محمد فاروق حمید بٹ اور دیگر عہدیداران بھی ملاقات میں شریک تھے۔ ملاقات میں لاہور میں آٹے کے بحران کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آٹا ڈیلرز کے نمائندوں نے وزیر خوراک سے اپیل کی کہ آٹے کی فراہمی میں ڈیلرز کو جو مشکلات درپیش ہیں انہیں فوری طور پر حل کیا جائے۔ صدر احمد بٹ اور نائب صدر فاروق بٹ نے مطالبہ کیا کہ لاہور میں تمام دکانوں کو آٹے کی سپلائی مساوی بنیادوں پر دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب ،گندم کی قیمت 4500روپے فی من مقرر، صوبے میں 1 کروڑ 65 لاکھ ایکڑ پر کاشت کا ہدف ، کیا کسان اس پر فصل اگائے گا ؟

وزیر خوراک پنجاب سلمیٰ بٹ نے ڈیلرز ایسوسی ایشن کو مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ لاہور میں کسی بھی مقام سے آٹے کی کمی کی کوئی شکایت نہیں آنی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے ڈیلرز پر زور دیا کہ ان کی جانب سے کوئی ایسا اقدام نہ ہو جس سے شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔

اس موقع پر لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر احمد بٹ اور نائب صدر فاروق بٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق سستا آٹا پروگرام میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ ڈیلرز کی صفوں میں جو عناصر بلیک مافیا کا کردار ادا کرتے ہوئے آٹا بلیک میں فروخت کرنے کی کوشش کریں گے، انہیں انشاءاللہ بے نقاب کیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے