پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فائنل آج کھیلا جائے گا، ہوم گراؤنڈ پر پہلی ٹرائی نیشن ٹرافی کا عزم

لاہور: ( پنجاب پوسٹ ) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا فائنل آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں ٹرافی شوٹ میں حصہ لیا۔ قومی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی جبکہ سری لنکا کی قیادت کوشل مینڈس کریں گے۔

پاکستان نے تین ملکی سیریز میں انگلینڈ کے ساتھ دو اور سری لنکا کے ساتھ ایک میچ جیتا۔ قومی ٹیم کی نظریں ہوم گراؤنڈ پر پہلی ون ڈے انٹرنیشنل تین ملکی سیریز ٹرافی جیتنے پر مرکوز ہیں۔ بیٹنگ میں سلمان علی آغا 158 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے نمایاں بیٹر ہیں۔ بولنگ میں عرفات منہاس نے چار میچوں میں نو جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام انٹرتحصیل کھیلوں کا آغاز

کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے لیکن کچھ شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق ٹاپ آرڈر میں رنز بنانے اور بڑی شراکتیں قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ نے ہمیشہ بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے اور امید ہے کہ آج بڑی تعداد میں شائقین سٹیڈیم آ کر ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے فائنل میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پُرامید ہونے کا اظہار بھی کیا۔

سری لنکن کپتان نے فائنل کو اپنے لیے بڑا اور اہم میچ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ میچوں میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے، تاہم ان کی ٹیم نے بھی بھرپور تیاری کی ہے اور مقابلے کی منتظر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ گزشتہ میچ میں ٹیم کی کارکردگی بہت اچھی رہی، جس پر سری لنکا میں سب لوگ خوش ہیں۔ انہوں نے پاکستانی شائقین کی جانب سے سری لنکن کھلاڑیوں کو ملنے والی بھرپور سپورٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے