ننکانہ صاحب(پنجاب پوسٹ) کھیلوں کے ان مقابلوں میں تحصیل ننکانہ صاحب کے 24 مراکز کے سرکاری تعلیمی اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، افتتاحی تقریب میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ننکانہ صاحب نعیم اختر سلہری اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری شاہ کوٹ ملک محمد صدیق سمیت تعلیمی افسران، اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی،
پہلے روز مختلف تعلیمی اداروں کی ٹیموں کے مابین رسہ کشی کے مقابلے ہوئے جن میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول پیڑے والی کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ مختلف کیٹیگریز میں دوڑ کے مقابلوں میں بھی گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول پیڑے والی کے طلباء نے میدان مار لیا، ایک ہفتے تک جاری رہنے والے مقابلوں میں مختلف قومی اور علاقائی کھیلوں کے مقابلے کروائے جائیں گے۔
تحصیل کی سطح پر پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں اور کھلاڑی ضلع اور بعد ازاں ڈویژن کی سطح کے مقابلوں میں حصہ لیں گے









