قراقرم ایکسپریس کا نیا جدید ریک لاہور سے روانہ، 20 کوچز پر مشتمل ٹرین نجی شعبے کے حوالے

لاہور:( پنجاب پوسٹ ) سی ای او پاکستان ریلویز محمد حفیظ اللہ نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر قراقرم ایکسپریس کے نئے ریک کا افتتاح کر دیا۔ 20 جدید سہولیات سے آراستہ کوچز پر مشتمل یہ ٹرین اب نجی شعبے کے تحت چلائی جائے گی، جبکہ اس کی کمرشل مینجمنٹ بھی نجی شعبے کے سپرد کر دی گئی ہے۔

نئے ریک میں اے سی سلیپر، اے سی بزنس، اے سی اسٹینڈرڈ اور اکانومی کلاسز شامل ہیں۔ مسافروں کو منرل واٹر، تازہ کھانا، بیڈنگ اور موبائل چارجنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ وائی فائی اور انفوٹینمنٹ سسٹم بھی میسر ہوگا۔ اے سی سلیپر اور اے سی بزنس کلاس کے مسافروں کو خصوصی کمپلیمنٹری سروسز بھی دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : شیخوپورہ: مین بازار میں چوروں کا راج، ہیئر سیلون سے 70 ہزار روپے کی چوری

قراقرم ایکسپریس لاہور اور کراچی سے روزانہ سہ پہر 3 بجے روانہ ہوگی اور لاہور سے کراچی کا سفر تقریباً 19 گھنٹوں میں مکمل کرے گی۔ ٹرین رائیونڈ، ساہیوال، خانیوال، بہاولپور، روہڑی اور حیدرآباد سمیت مختلف اسٹیشنوں پر رکے گی۔

تقریب سے گفتگو میں محمد حفیظ اللہ نے کہا کہ پاکستان ریلویز ٹرینوں کی اپ گریڈیشن اور سفری سہولیات میں بہتری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے کے ویژن کے مطابق ٹرینوں کی اپ گریڈیشن آئندہ بھی جاری رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے ٹریک کی بہتری کے لیے بھرپور محنت کی جا رہی ہے، اور آئندہ سال فروری میں ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کا آغاز ہو جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے