چنیوٹ (پنجاب پوسٹ) لالیاں میں جھنگ روڈ پر تارو ساہمل کے قریب دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں میاں بیوی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ ممکنہ طور پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں کی شناخت ارشد ولد حفیظ، عمر 42 سال، اشرف ولد خضر حیات، عمر 40 سال، اور تسلیم بی بی زوجہ اشرف، عمر 35 سال، سکنہ لالیاں کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ایک زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ دو زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔









